کرائمز

تمباکو کے خلاف قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا تشویشناک

بھوآنہ(توقیر ظفر سپرا سے )سماجی رہنما رائے احمد رضا طاہر نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شہر بھر میں سگریٹ نوشی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔مارکیٹوں،دکانوں اور عوامی مقامات پر سگریٹ کے بڑے بڑے اشتہارات نہ صرف نوجوانوں کو راغب کررہے ہیں بلکہ یہ قانوناً بھی ممنوع ہیں اس کے ساتھ ساتھ سگریٹ کا کھلا فروخت کیا جانا اور سرکاری اداروں،دفاتر اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے کے سائن بورڈز کا نہ ہونا۔ قوانین پر عمل درآمد میں کوتاہی کی نشاندھی کرتا ہے میں ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ انسداد تمباکو قوانین پر عمل درآمد ممکن بنایا جائے اور تمباکو کنٹرول کے لئے انسداد تمباکو سیل کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button