شجاع آباد میں پولیو کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد
شجاع آباد (مظہرتاج قریشی)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شجاع آباد، ڈاکٹر آصف راؤ کی زیر صدارت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد میں پولیو کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق
اس سیشن میں بروقت اے ایف پی (AFP) کیسز کی رپورٹنگ اور بچوں کی پولیو سے بچاؤ کی بروقت ویکسینیشن کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر عالمی ادارۂ صحت (WHO) ڈاکٹر یاسر اور ڈاکٹر حمزہ نے شرکاء کو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے مکمل رہنمائی اور معلومات فراہم کیں اس سیشن میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کے ڈاکٹرز اور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی، جن میں نمایاں طور پر: • ڈاکٹر ساجد اختر میو
• ڈاکٹر طاہر لودھی
• ڈاکٹر عامر
• ڈاکٹر کلیم اللہ
• ڈاکٹر غلام عباس
اور دیگر کنسلٹنٹس , اور عملہ شامل تھے ڈاکٹر آصف راؤ نے عالمی ادارۂ صحت کے نمائندگان اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر پولیو کو شکست دے سکتے ہیں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل جل کر کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جا سکے۔