کرائمز
ٹاؤن شپ، گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ٹاؤن شپ کے علاقہ بی ون سیکٹر میں 20 سالہ نوجوان نے خود کشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر لیا گیا۔ بتایاگیا ہے کہ عبدالرحیم نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر ہاتھ اور پیٹ میں گولیاں ماریں جسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے تحقیقا ت کا آغاز کر دیا۔