اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ،پیرا انفورسمنٹ انسپکٹرکا گرینڈ آپریشن
ڈسکہ(نعیم مقصود) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ،پیرا انفورسمنٹ انسپکٹر،کا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ ڈسکہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈسکہ سعدیہ جعفر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی الفت شہزاد، پیراانفورسمنٹ انسپکٹر عائشہ ،میونسپل آفیسر ریگولیشن اور پیرا فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوںکچہری روڈ،معراج چوک ،میالاد چوک میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے کہا کہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی گئی اور واضح ہدایت جاری کی گئی کہ آئندہ کسی بھی صورت میں دوبارہ تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ایڈمنسٹریٹر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔