محمد الیاس کے گھر سے 2ڈاکو 3لاکھ 77ہزار روپے لوٹ کر فرار
لاہور (کرائم رپورٹر)احسن علی کے کاروباری یونٹ سے دس لاکھ روپے سے زائد کا سامان چوری/ ڈکیتی و چوری کی جاری واردادتوں کے دوران ماڈل ٹاؤن کے رہائشی محمد الیاس کے گھر دو نامعلوم ڈاکو دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو جگا کر تھپڑوں اور پسٹل کے بٹ سے مارنا شروع کر دیا اس دوران ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 77ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ،
جبکہ سمال انڈسٹریل ایریا میں احسن علی کے کاروباری یونٹ سے نامعلوم چور دس لاکھ روپے سے زائد کا سامان چوری کرکے لے گئے ،47جنوبی کے رہائشی وسیم اکرم کے باغ سے نامعلوم افراد 9من امرود چوری توڑ کر لے گئے ،اندرون شہر بلاک نمبر5کے حمزہ خالد ،استقلال آباد کے اکبر علی ،نتھووالا کے محمد شفیق ،واٹر سپلائی روڈ کے عبدالجبارکی وکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، نقدی موبائلز و دیگر اشیاء چور کر لی گئیں پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔