کرائمز

حالیہ بارشوں کی تباہی نے چھانگا مانگا جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چھانگا مانگا( ذوالفقار علی ڈوگر )حالیہ بارشوں کی تباہی نے چھانگا مانگا جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کافی تعداد میں تنہ آور درخت بھی زمین پر گر گئے۔ جنگل سے گزرنے والی نہر ایم بی ایل میں بھی بڑے بڑے درخت نہر میں گرے پڑے ہیں۔ جس سے نہر کے پانی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ محکمہ نہر کے افسران خاموش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی تباہی کے باعث چھانگا مانگا جنگل میں لگے ہوئے کافی تعداد میں قد آور درختوں کو نقصان پہنچا۔ اسی طرح جنگل ایریا میں بھی کافی درخت چلتی نہر میں گر گئے جس سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ پانچ روز گزر جانے کے باوجود محکمہ انہار کے عملہ نے کوئی نوٹس نہ لیا۔ ان درختوں کی وجہ سے نہر کسی وقت بھی ٹوٹ سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button