کرائمز

اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر نگرانی صفائی مشن تسلسل سے جاری،

دیپالپور(وقار احمد )اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر نگرانی صفائی مشن تسلسل سے جاری، انہوں نے پرانے بصیرپور روڈ، مدینہ چوک اور خلیل آباد کالونی سمیت متعدد علاقوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے مدینہ چوک میں ٹیموں کو روڈ کی صفائی اور دھلائی کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے خالد آباد کالونی میں صفائی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے لوگوں سے میونسپل سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک بھی لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے کہا کہ تحصیل بھر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ٹیموں کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے جس کے تحت عملہ صفائی کی حاضری کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور فیلڈ میں سٹاف کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور صفائی ستھرائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عملہ صفائی سے بھرپور تعاون کریں اور صفائی ستھرائی کے لیے متعلقہ انچارج سپروائزرز کو نشاندہی بھی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button