کرائمز
چوری شدہ 12 موٹر سائیکلیں اور نقدی 6 لاکھ 45 ہزار روپے برآمد
کوٹ مومن (کرائم رپورٹر)تھانہ کوٹ مومن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان 14 مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے ،گرفتار ہونے والے ملزمان میں بلال، خالد اور ندیم شامل ہیں جن سے چوری شدہ 12 موٹر سائیکلیں اور نقدی 6 لاکھ 45 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔