کرائمز
تالا توڑ گینگ سرگرم ، زمیندار کے گھر کا صفایا ،مقدمہ درج
فاروقہ/سرگودھا (نامہ نگار ) نواحی موضع پوہلہ میں نامعلوم چور زمیندار کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات، نقدی اور موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق عزیز ممتاز نے پولیس تھانہ ترکھانوالا کو بتایا کہ۔۔۔
نامعلوم چور رات کے وقت گھر کا تالا کاٹ کر اندر داخل ہوئے ۔ اس کے بھائی ملازمت کے سلسلے میں باہر تھے جبکہ بچے ننھیال گئے ہوئے تھے ، چوروں نے کمرے کا تالا توڑ کر الماری سے 5 تولہ سونا ، نقدی 2 لاکھ 52 ہزار روپے ، اور موٹر سائیکل لے اڑے ۔پولیس تھانہ ترکھانوالا نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔