کرائمز

یوسی 31اور 43میں ویمن ورکرزپر حملہ،مقدمہ درج ، 7افراد گرفتار

پولیو مہم شروع ہوتے ہی جھگڑوں کا آغاز ہوگیا۔لاہور کے دو سکولوں میں پولیو ورکرز پر تشدد اور دیگر جگہوں پر والدین غلط فہمی کا شکار ہوکر شور کرتے دکھائی دیئے ۔یونین کونسل 31گلبرگ ٹاؤن اور یونین کونسل 43میں والدین اور ٹیچرز نے پولیو ٹیم کی خواتین پر حملہ کرکے تھپڑمارے ،سکول میں یرغمال بنا لیا ،بعد ازاں صوبائی وزیر صحت کی مداخلت پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ ویمن پولیوورکرز نے آڈیو میسجز کے ذریعے اپنے سینئرز کو اطلاع مگر شنوائی نہ ہوئی۔پولیس کی مداخلت پر خواتین کو چھوڑا گیا۔لاہور نیوز پر خبر نشر ہونے پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف وزیر صحت نے احکامات جاری کئے ،تمام افراد پر نا صرف مقدمہ درج کیا گیا بلکہ سکولز ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی سکولوں کو نوٹس جاری کردیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button