کرائمز
خوفناک ٹریفک حادثہ،30 سالہ شخص موقع پر جاں بحق
پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی ہلہ روڈ کچہ پکہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ شخص موقع پر جاں بحق۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔