کرائمز
کنگڑہ کے قریب کوٹ لکھپت روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ
لاہور / رائےونڈ (فہیم سندھو )بارات سے واپسی پر مہمانوں سے بھری بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر کے نتیجے میں افسوسناک سانحہ پیش آگیا۔ حادثے میں دو کم عمر بچیوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 کے قریب لوگ شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔