کرائمز
بنک کی کیش وین کا ٹائر کھل کر پولیس اہلکاروں سے ٹکرا گیا
چیچہ وطنی(نامہ نگار) بنک کی کیش وین کا ٹائر کھل کر پولیس اہلکاروں سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی۔ تفصیلات زرائع کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 110 بارہ ایل کے قریب پولیس کی سرکاری گاڑی نمبری 74 جی اے اے شام کو گاڑی کے پاس کھڑے پولیس اہلکار چیکنگ کررہے تھے کہ اسی دوران بنک کی کیش وین نمبر 1598 کے کیو کا ٹائر کھل کر پولیس کے اے ایس آئی خادم علی اور دو کانسٹیبلوں کامران اور علی جمشید سے ٹکرا گیا جس سے تینوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک ہے۔