کرائمز
موٹرسائیکلوں کا تصادم ، ایک زخمی ، دوسرا جاں بحق
ملتان(اظہرتاج قریشی)ملتان ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمبولنس اور موٹر بائیک ایمبولنس جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی موقع پر موجود لوگوں کے مطابق تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں یوسف ولد محمد بخش عمر 46 سال ہیڈ انجری کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے — ریسکیو جبکہ واصف ولد راشد عمر 35 سال کو دائیں ٹانگ پر زخم آئے، جسے موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی لواحقین کی جانب سے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کروائی گئی — ریسکیو