کرائمز

پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون، 92ملزمان گرفتار

لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں اور ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر کینٹ ڈویژن پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 92پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں عثمان، عمر، وقاص، رشید، خرم، فیصل سمیت دیگر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق جنوبی چھانی، فیکٹری ایریا، ڈیفنس اے اور ڈیفنس بی سے 42پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا، باغبانپورہ، مناواں، باٹا پور اور ہربنس پورہ سے 29ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جبکہ ڈیفنس سی، برکی، ہڈیارہ اور ہیئر کے علاقوں سے 10پتنگ باز گرفتار کئے گئے۔اسی طرح شمالی چھانی، غازی آباد اور مصطفی آباد سے 11ملزمان کو گرفتار کیا گیا، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button