پولیس نے غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کرنیوالا پتنگ باز گرفتار کرلیا
اوکاڑہ (نامہ نگار)اوکاڑہ پولیس نے غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کرنیوالا پتنگ باز گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کے سب انسپکٹر محمد سعید پولیس نفری کے ہمراہ گشت کر رہے تھے کہ چک نمبر51/2L کی ایک کھلی جگہ پر 2 پتنگ باز شاہد ندیم اور ارسلان اکمل غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کررہے تھے.پولیس پارٹی نے ایک پتنگ باز شاہد ندیم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جب کہ اس ساتھی ارسلان اکمل اڑتی پتنگ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.پولیس نے موقع سے 175 پتنگیں اور 20 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں ملزمان بسنت سے پہلے غیر قانونی طور پر بسنت کی تیاریاں کر رہے تھے.پولیس نیملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ نمبر 114/26 درج رجسٹرڈ کر لیا ہیاور فرار ہونے والے پتنگ باز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں.ڈی پی او نے پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا.