ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر کا گرلز کالج روڈ کا دورہ
ساہیوال (نامہ نگار) ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے گرلز کالج روڈ کا دورہ کیا،واسا اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے سڑک پر جاری بیوٹیفیکیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور دیرپا سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ بعد ازاں شفیق احمد ڈوگر نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں زیرِ تعمیر کیمبرج کیمپس کی عمارت کا بھی دورہ کیا۔ پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کیمبرج کیمپس کے مین گیٹ، داخلی راستے اور دیگر متعلقہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبے جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔#