علاقائی خبریں

گورنمنٹ کمپری ہینسو بوائز ہائی سکول میں روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد

ملتان (اظہرتاج قریشی)انچارج ایجوکیشن ونگ سہیل احمد انسپکٹر اور سبطین فاروق ٹریفک وارڈن نے طلباء کو ٹریفک قوانین اور ان پر عملدرآمد کیلئے ٹریفک پولیس کے کردار بارے آگاہی دی۔ طلباء کو ڈرائیونگ کی اہمیت اور ڈرائیونگ سکلز کی تربیت دیتے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ڈرائیونگ سکولز کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ طلباء کو سیف بائک رائڈنگ ٹپس کے حوالے سے لیکچر دیا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سکول و کالجز میں ٹریفک آگاہی سیمینار بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ ٹریفک قوانین ہماری حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے ادارے کے طلباء سے ٹریفک قوانین خاص طور پر ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی پاسداری کروانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button