فیصل آباد :قتل، اغوا اور اقدام قتل کے 3 ملزمان گرفتار
فیصل آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) فیصل آباد پولیس نے قتل، اغوا اور اقدام قتل کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔تھانہ چک جھمرہ پولیس اور تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے کارروائیوں میں قتل، اغوا اور اقدام قتل کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ چک جھمرہ پولیس ٹ قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں دو سال سے مطلوب اشتہاری ملزم وسیم جاوید کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے زمین کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کرکے امتیاز الحق نامی شہری کو قتل جبکہ عمران الحق کو زخمی کر دیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ انسپکٹر محمد افضل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم جاوید کو گرفتار کیا۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے کارروائی اغوا , اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان شوکت اور لطیف کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے شہری عاشق علی کو مزاحمت پر زخمی کیا اور اس کی بھانجی کو اغوا کر لیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ محمد سرفراز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شوکت اور لطیف کو گرفتار کیا۔فیصل آباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔