اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد کےلئے مو ثر کر یک ڈائون
اسلام آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث سات مجرمان اشتہا ریو ں سمیت21جر ائم پیشہ عناصر گرفتا رجبکہ سرچ آپریشن کے دوران 96افراد،92 گھروں، 02دکا نو ں،60موٹر سائیکلوں اور19 گا ڑ یو ں کو چیک بھی کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1200گر ام چرس، 3600گر ام ہیر وئن، 1852گر ام آ ئس، 50بوتلیں شراب اورمختلف بو ر کے پا نچ عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے، جبکہ سات اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی،اسی طرح سرچ آپریشن کے دوران 96افراد،92 گھروں،02دکا نو ں،60موٹر سائیکلوں اور19 گا ڑ یو ں کو بھی چیک کیا گیاجبکہ جانچ پڑتال کے لئے07 مشکوک افراد اور6 مو ٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا،۔اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد قا ضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار”15پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔