کرائمز
ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی ،مجرم کو 5سال قیدوجرمانے کی سزا
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث 14 سالہ ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والے مجرم کو 5سال قیدوجرمانے کی سزاسنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، 14 سالہ ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،مجرم غلام مصطفیٰ کو5 سال قید،1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2020 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، مجرم کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔