اسلام آباد :9 کاروائیوں میں 338 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
اسلام آباد(کرائمز پوائنٹ )اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،9 کاروائیوں میں 338 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار،اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے مسافر سے 4.4 کلوگرام چرس برآمد،لاہور ایئرپورٹ کارگو آفس میں پارسل سے 3 کلوگرام کوکین برآمد،شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 14 کلوگرام چرس برآمد،کوسٹل ہائی وے پر گوادر کے قریب سے 4.8 کلوگرام ویڈ برآمد، ملزم گرفتار،نسیم نگر چوک حیدرآباد کے قریب ملزم سے 4 کلوگرام چرس برآمد،اختر کالونی کراچی میں ملزم سے 8 کلوگرام چرس برآمد، اسلام آباد میں ملزم سے 130 گرام ہیروئن برآمد،سوہاوہ جہلم کے قریب ملزم سے 150 گرام چرس اور 160 گرام افیون برآمد،کوئٹہ میں کوریئر آفس میں پارسل سے 5.5 عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ترجمان اے این ایف