کرائمز

دکان پر بیٹھے نوجوان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

مٹیاری (نامہ نگار) مٹیاری شہر کی موبائل مارکیٹ میں دن دہاڑے موبائل کی دکان پر بیٹھے ایک نوجوان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ چار نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دکان پر بیٹھا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گولیاں لگنے سے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی نوجوان کی شناخت سلمان ملاح کے نام سے ہوئی ہے، جو میمن وسین کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button