پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف گینگز کے پانچ ارکان گرفتار
وہاڑی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) وہاڑی میں ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر تھانہ ساہوکا پولیس نے موٹر سائیکل چوری، مویشی چوری اور سرقہ عام میں ملوث مختلف منظم گینگز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 16 مقدمات ٹریس ہوئے جبکہ تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے چھ عدد موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، بکری، الیکٹرانک سامان اور نقدی برآمد ہوئی، اس کامیاب کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ ساہوکا راؤ یاسر نواز اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا، ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کا کہنا ہے کہ وہاڑی پولیس کی جانب سے منظم و متحرک گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔