کرائمز

دیرینہ مطلوب کیٹیگری “اے” کے اشتہاری ملزم گرفتار

جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ موچیووالہ عبداللہ جپہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پانچ سال سے مطلوب کیٹیگری “اے” کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اعجاز ولد خدا بخش قوم دال ہے، جو ایف آئی آر نمبر 783/21 بجرم 397 PPC میں مطلوب تھا اور طویل عرصہ سے روپوش تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ایس ایچ او عبداللہ جپہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہر وقت الرٹ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button