گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن
گہوٹکی ( لطف اللہ رند )ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔
تھانہ خانپور مھر پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے،کرائم نمبر 14/2026 دفعہ 392 ت پ تھانہ خانپور مھر کے کیس میں مطلوب تین ملزمان عمران علی عرف عمران خان ولد حسن عرف محمد حسن گڈانی،اقبال احمد عرف اقبال علی ولد نظیر منگنھار اور نبیل عرف نبیل احمد ولد محمد ملوک گبول سکنہ تینوں ملزمان گاؤں ولو دڑی والوں کو چھینی ہوئی موٹر سائیکل،بغیر لائسنس دو پسٹلز اور سات عدد گولیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ گرفتار ملزمان نے کچھ دن پہلے محمد ملوک مھر سے موٹر سائیکل چھینی تھی،مسروقہ موٹر سائیکل قانونی کاروائی کے بعد مالک کے حوالے کر دی جائے گی
پولیس گرفتار ملزمان کو برآمد پسٹلز اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل سمیت تھانہ پہ لے آئی اور ملزم عمران علی عرف عمران خان گڈانی سے بغیر لائسنس پسٹل برآمد ہونے پر اسکے خلاف کرائم نمبر 16/2026 دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا،اور ملزم اقبال احمد عرف اقبال علی منگنھار سے بغیر لائسنس پسٹل برآمد ہونے پر اسکے خلاف کرائم نمبر 17/2026 دفعہ 24 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت جدا مقدمہ درج کر دیا گیا