کرائمز
آٹھ دن سے لاپتہ نوجوان کی پانی کی ٹنکی سےلاش برآمد
حیدرآباد(رپورٹ محمدشریف)ٹنڈوجام کے نزدیک موسیٰ کھٹیان سے آٹھ دن سے لاپتہ نوجوان کی پانی کی ٹنکی سےلاش برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹنڈوجام کی حدود میں موسیٰ کھٹیان سے پاشا فارم میں پانی کی ٹینکی سے 8 دن سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد مکینوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ٹنڈوجام پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاپولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت گلشیر عرف گلن کھوسو کے نام سے ہوئی ہےموت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی