ڈی پی او لودھراں کی تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد
لودھراں(محمد اعجاز انصاری سے)ڈی پی او لودھراں کی دنیا پور میں کھلی کچہری ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ پولیس افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ترجمان پولیس کے مطابق شہری جرائم کی نشاندہی کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ ڈی پی او لودھراں کیپٹن(ر) علی بن طارق نے کہا انصاف اور میرٹ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے عوام پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں ڈی پی او لودھراں نے کھلی کچہری کے بعد تھانہ صدر کا وزٹ بھی کیا اور حوالات، ریکارڈ روم، اسلحہ خانہ، مال خانہ کا معائنہ کیا اور فرنٹ ڈیسک پر ہونے والے اندراج کو بھی چیک کیا ایس ایچ اوز مقرر کردہ اوقات میں اپنے دفاتر اور تھانہ جات میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ایف آئی آر کے بروقت اندراج کو یقینی بنایا جائے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کئے جائیں۔