علاقائی خبریں

حادثے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازجنازہ ادا

بہاولپور(محمد اعجاز انصاری سے)چولستان جیپ ریلی میں حادثے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ۔آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی نمازجنازہ میں شرکت اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت ۔ اہلخانہ سے ملاقات، فاتحہ خوانی کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا آر پی او غازی محمد صلاح الدین کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں محکمہ پولیس اپنے شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ آر پی او نے یقین دہانی کرائی کہ شہید کے بچوں کی تعلیم، اہلخانہ کی کفالت اور تمام واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر مقامی پولیس افسران بھی موجود تھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button