عوامی مسائل کے حل اولین ترجیح ہے :عمران محمود
ملتان(محمد اعجاز انصاری سے)آئی جی پنجاب عبد الکریم صاحب روزانہ صبح 1787 کمپلینٹ سیل پر عوام کی شکایات براہِ راست سن رہے ہیں اور موقع پر ہی مسائل کے حل کے احکامات جاری کر رہے ہیں پولیس قیادت عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنا چکی ہے اس موقع پر آئی جی پنجاب کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود اور ایس ایس پی کمپلینٹ شائستہ ندیم بھی موجود ہوتی ہیں ، جو شکایات کے فوری ازالے اور موثر فالو اَپ کو یقینی بنا رہی ہیں ۔
آئی جی پنجاب کا یہ اقدم نہ صرف عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مضبوط کر رہا ہے ، بلکہ سروس ڈیلیوری کے ایک نئے معیار کی بنیاد بھی رکھ رہا ہے براہِ راست سنوائی اور فوری احکامات یقیناً شہریوں کے لیے بڑی سہولت ہے ۔ آئی جی پنجاب اور ان کی ٹیم کا یہ عمل واضح کر رہا ہے کہ پولیس سسٹم کو عوامی پولیسنگ میں تبدیل کرنے کا آغاز ہو چکا ہے ۔