علاقائی خبریں

سیشن کا مرکز ایک تعمیری مکالمے کو فروغ دینا تھا:ندیم خان

ملتان (محمد اعجاز انصاری سے)
ملتان احتساب کا پیغام اب کھیلوں کے میدان میں: نیب ملتان کی جانب سے وزیر اعلیٰ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دیانتداری اور احتساب کا پیغام ملتان چیئرمین نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورونیب کےوژن اورڈائریکٹرجنرل نیب ملتان کی ہدایت کی روشنی میں ،انسدادِ بدعنوانی کی مہم اور نوجوانوں کی ترقی کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے کے اقدام کے طور پر،آگاہی و تدارک ونگ نیب ملتان کےافسران نے چیف منسٹر پنجاب 4th HEDباسکٹ بال بوائز اینڈ گرلز پراونشل لیول ٹورنامنٹ ایونٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کی میزبانی گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس، ملتان نے کی، جہاں فاتح اور رنر اپ رہنے والی طلبہ اور طالبات کی ٹیموں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس پروقار تقریب میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام بشمول اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ HED جنوبی پنجاب، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز HED جنوبی پنجاب اور ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن نے شرکت کی۔نیب ملتان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جناب محمد ندیم خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جناب عدنان فیصل گوندل نے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہو ئے سٹیج سے ہٹ کرگراؤنڈمیں طلبہ اور کھلاڑیوں کے ساتھ ایک بامقصد اور انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔ نیب افسران نے کھیلوں کے نظم و ضبط اور ایک شفاف معاشرے کے قیام کے لیے ضروری نظم و ضبط کے درمیان مماثلت بیان کی۔طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ احتساب، دیانتداری، شفافیت اور اخلاقی طرزِ عمل کو اپنی موجودہ تعلیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے پیشہ ورانہ کیریئر میں رہنما اصولوں کے طور پر اپنائیں۔ اس سیشن کا مرکز ایک تعمیری مکالمے کو فروغ دینا تھا تاکہ نوجوانوں کو کرپشن سے پاک اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل کے لیے نیب کے مشن میں ہراول دستے کے طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔اس سیشن کے ذریعے سماجی ذمہ داریوں کے فروغ میں نیب کے کردار اور نظام کی شفافیت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی نے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کی کہ طلبہ کی نہ صرف جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے بلکہ ان کی اخلاقی اور نظریاتی بنیادوں کو بھی مضبوط بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button