علاقائی خبریں

بلاول بھٹو زرداری ایک دلیر لیڈر ہے:سلیم حیدر خان

لاہور(ئی این پی / چوہدری سعید ورک سے )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک دلیر لیڈر ہے۔بلاول بھٹو نے انڈیا میں جاکر مودی کو گجرات کا قصائی کہا۔ آج کے دور میں بلاول بھٹو سے بڑا لیڈر موجود نہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گوجرانوالہ میں لدھیوالہ وڑائچ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب کی آمد پر سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ نے گوجرانوالہ کی عوام، پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور جیالوں نے ڈھول کی تھاپ اور آتش بازی سے والہانہ استقبال کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ لیڈر میں خداد صلاحتیں موجود ہوتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نالائق بندے کو جتنا مرضی پالش کرلیں لیڈر نہیں بن سکتا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا یہ دعوی ہے آج کی تاریخ میں بلاول بھٹو سے بڑا لیڈر موجود نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت پنجاب سے ختم کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے جس نے ملک کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں اس کو ختم کرنا ناممکن ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دے دی لیکن پاکستان کے عوام کا سودا نہیں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آتی ہے تو تیس تیس ہزار والے غریبوں کو نہیں نکالتی بلکہ تیس لاکھ والے کو نکالتی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ادوار میں غریبوں کے لئے نوکریاں پیداکی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں جو ترقیاتی کام ہوئے لوگ آج بھی اسے یاد کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اگرغریب آدمی کی طرز زندگی اور اداروں و ملک کو بہتر کرنا ہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ آج گوجرانوالا میں کثیر تعداد میں عوم کا جمع ہونااور ان کا جوش ولولہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بحال ہوچکی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی منظم ہوگی تو پاکستان منظم ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی عوام پیپلز پارٹی کو الیکشن میں کامیاب کروائے اقتدار میں آنے کے بعد گوجرانوالہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادے گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پارٹی کارکن کو کانٹا یہاں چبھے گا اور تکلیف مجھے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور ورکرز کے لئے گورنر ہاؤس کےء دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہم اپنی فورسز کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔اُنہوں نے کہا کہ گرین پاسپورٹ کی صورتحال مایوس کن تھی لیکن پاکستانی فورسز نے بھارت سے جنگ جیت کر پاکسانیوں اور گرین پاسپورٹ کے وقار میں اضافہ کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button