زیرِ حراست ملزم پر تشدد/سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج
ملتان(محمد اعجاز انصاری سے)مظفرگڑھ تھانہ جتوئی میں اختیارات سے تجاوز اور زیرِ حراست ملزم پر تشدد کے واقعے پر فوری اور سخت کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر جاوید اور کنسٹیبل مجاہد مرتضی کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ابتدائی انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزم پر تشدد مدعی فریق کے دباؤ اور ذاتی مفاد کے تحت کیا گیا۔ الزامات ثابت ہونے پر دونوں اہلکاروں کو تھانہ جتوئی کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں کے ساتھ بلاجواز بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ غیر پیشہ ورانہ رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور تمام افسران کے رویّوں کی براہِ راست مانیٹرنگ کی جا رہی ہے پنجاب پولیس کی پالیسی کے مطابق ہر اہلکار شہریوں کے ساتھ قانونی، مہذب اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل اپنانے کا پابند ہے — تاکہ عوام کا اعتماد بحال اور محفوظ بنایا جا سکے۔