کرائمز

پتوکی: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا

پتوکی ( محمد حسیب عابد ہنجرا)پتوکی میں لیسکو رورل پتوکی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث نواحی علاقے ہنجرائے کلاں اور گردونواح کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، روزی کمانے والے افراد متاثر ہو رہے ہیں جبکہ گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اب سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش ہونے لگ گی ہے جس سے عبادات اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنجراے کلاں اور ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لے کر اسے ختم کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button