کرائمز

5 پولیس مقابلے اور کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 5 پولیس مقابلے اور کارروائیاں، 5 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔

گوجرانوالہ: سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس، متعلقہ ایس پیز سے رپورٹس طلب۔

گوجرانوالہ: تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم اسد اللہ ساتھیوں سمیت پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے بجلی کے پول کے ساتھ ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار۔ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد، ساتھی ملزمان فرار۔

گوجرانوالہ: تھانہ گرجاکھ، منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ عمران عرف ماما پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، ملزم کے قبضہ سے 1580 گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد۔

گوجرانوالہ: تھانہ سٹی وزیرآباد پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرایا، زخمی حالت میں گرفتار، ملزم محمد رضا عرف ممو کے قبضہ سے 1440 گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد۔

گوجرانوالہ: تھانہ علی پور چٹھہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش احمد یار پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے پلی کی دیوار سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، ملزم کے قبضہ سے 1640 گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد۔

گوجرانوالہ: تھانہ پیپلز کالونی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش سکندر عرف چاند پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، قبضہ سے 1540 گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد۔

گوجرانوالہ: فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی پیپلز کالونی کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل، شہر بھر میں ناکہ بندی جاری۔

گوجرانوالہ: منشیات فروش، ڈکیت و چور معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان

ترجمان ضلعی پولیس، گوجرانوالہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button