جھل مگسی اورڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک
ڈیرہ مراد جمالی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ڈیرہ مراد جمالی ،جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی سوئی پولیس تھانے کی حدود ڈولی چیک پوسٹ کے قریب مسلح افراد کا پانی ٹینکر ٹریکٹر پر فائرنگ ڈرائیور لولا بگٹی جانبحق جبکہ ہدایت زخمی ہوگیا ملزمان فرار ہوگئے جھل مگسی کے قریب گنداواہ پولیس تھانے کی حدود گوٹھ میر جت کے مقام پر ٹرک الٹنے سے ڈرائیور عبدالغنی میر جت ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود گوٹھ پناہ میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر نوجوان رفیق نے پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا پولیس تھانہ نوتال کی حدود لانڈھی گنداواہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں رئس محمد ولد ہزار خان سولنگی شدید زخمی ہوگئے جن کو ٹینچگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ۔