آر پی او ملتان تھانہ صدر لودھراں میں کل کھلی کچہری لگائیں گے
ملتان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی جانب سے عوام الناس کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں ریجنل پولیس آفیسر کل بروز منگل دن تین بجے تھانہ صدر لودھراں میں کھلی کچہری لگائیں گے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے۔کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات، مسائل اور درخواستوں کو براہ راست سنا جائے گا اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے۔ متعلقہ پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے،تاکہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ریجنل پولیس آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنے مسائل بلاجھجھک پیش کریں تاکہ ان کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔