ڈسکہ پریس کلب ڈسکہ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
ڈسکہ پریس کلب ڈسکہ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ پریس کلب ڈسکہ کے زیر اہتمام سینئیر صحافی رانا محمد ارشاد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ایک تعزیتی ریفرنس بمقام مغل ہال میں منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس سے ایم این اے محترمہ نوشین افتخار،صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق،سابق چیئرمین بلدیہ ڈسکہ خواجہ عاطف رضا،مولانا ایوب خاں،میاں محمد اشرف،رانا شاہد سہیل،سینئیر صحافی پرویز عالم بٹ،رانا غلام مصطفے،توحید اقبال بٹ،محمدعظیم بٹ،محمد صدیق گجر ایڈووکیٹ،میاں یعقوب و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں رانا محمد ارشاد کی صحافتی خدمات کو سراہا،مقررین نے رانا محمد ارشاد سمیت ڈسکہ کے سینئیر صحافیوں جو کہ اس دار فانی سے کوچ کر چکے ہیں تما م کی صحافتی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ان کے بلند درجات اور مغفرت کے لئے دعائے خیر کی،فاتحہ خوانی اوردعا حافظ محمد احسان الحسینی نے کروائی،تعزیتی ریفرنس میں درے خاں،صدر ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ سلیم عباس بخاری،حسن علی طاہر،میاں عمر فاروق،لالہ احسان اللہ انصاری،حاجی زاہد جہانگیر،چوہدری رسالت گجر،احمد وڑائچ ایڈوکیٹ،محمد اشفاق انصاری،میاں وسیم احمد،اسداللہ بہگل،عشرت حسین انصاری،رانا طاہر خاں،محمد شاہد بٹ صدر پیغام ویلفیئر فاؤنڈیشن،محمد اسامہ،عبدالستار انصاری،نعیم مقصودکے علاوہ ڈسکہ کی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات،صحافیوں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔