عرصہ دراز سے شروع ہونے والہ روڈ انتظامیہ کی توجہ کا منتظر
عرصہ دراز سے شروع ہونے والہ روڈ انتظامیہ کی توجہ کا منتظر
ماچھیوال (نزاکت علی چوہان سے) عرصہ دراز سے شروع ہونے والہ روڈ انتظامیہ کی توجہ کا منتظر۔تفصیلات کے مطابق ماچھیوال سے شروع ہونے والہ واحد روڈ جو مختلف گاؤں کو آپس میں ملاتا ہے وہ عرصہ دراز سے شروع ہونے کے باوجود بھی تاحال مکمل نا ہو سکا اس روڈ کی مکمل لمبائی تقریباً 10 سے 12 کلومیٹر ہے یہ روڈ چک 45 ای بی، چک 547ای بی، چک549ای بی،چک 573 ای بی،چک 571 ای بی،چک553ای بی،چک 58 کے بی اور رتہ ٹبہ اور جھال سیال جو بھی جا ملتا ہے لاکھوں لوگوں کے گاؤں پر مشتمل روڈ عدم فنڈز کا شکار یا پھر فنڈز کرپشن کے سپرد ہو گیا ایسے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا چند منٹ کا سفر گھنٹوں میں تہ ہونے لگا ہے ایمرجنسی کی صورت میں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جو روڈ کی حالت ہے ایسے کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہے مقامی لوگوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔