کرائمز

ڈپٹی کمشنر ان ایکشن ، اوور چارجنگ پر 5مقدمات درج ، 17 گرفتار

ڈپٹی کمشنر ان ایکشن ، اوور چارجنگ پر 5مقدمات درج ، 17 گرفتار

اوکاڑہ( مجاہد محمود سے )روٹی اور نان کی اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے انسپکشنز کا سلسلہ جاری پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے روٹی اور نان کی قیمتوں اور وزن کی چیکنگ کے لیے 268 انسپکشنز کیں مقررہ ریٹس کے برخلاف روٹی و نان کی اوور چارجنگ میں ملوث تندور، نان بائی اور ہوٹل مالکان کو 1 لاکھ 52 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد 5 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا جبکہ 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ ریٹس پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گابصورت دیگر تندور، نان بائی اور ہوٹل مالکان سخت کاروائیوں کے لیے تیار رہیں عوام مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button