نااہل ایس ایچ او اکرم شہباز قاتل نکلا، مقدمہ درج
نااہل ایس ایچ او اکرم شہباز قاتل نکلا، مقدمہ درج
سیالکوٹ / پی ایس سٹی ڈسکہ (چوہدری مجاہد حسین )دوران تفتیش تشدد سے محنت کش ہلاک، ایس ایچ او سمیت چھ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، ایس ایچ او سٹی ڈسکہ اکرم شہباز سب انسپکٹر وارث، اہلکار رانا ممتاز، عرفان چیمہ بابر عزیز نامزد مقدمہ درج،ایڈیشنل سیشن جج صاحب ڈسکہ کو دی گئی درخواست پر22روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر نمبر915/24 کے مطابق مقتول کے والد حمید نے پولیس کو بتایا، کہ تھانہ سٹی ڈسکہ کے ایس ایچ او اکرم شہباز ہمراہ پولیس اہلکاروں عرفان چیمہ وغیرہ نے تین ماہ قبل محمدحمید سکنہ چونگی نمبرآٹھ ڈسکہ کے گھرچھاپہ مارا، تواس کے بیٹے محمدعثمان کو گرفتارکرکے تھانہ سٹی ڈسکہ لے آئے، کہ یہ ہمیں مختلف مقدمات میں مطلوب ہے اس کی گرفتاری ڈالنی ہے، تین ماہ تک ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ اکرم شہباز نے نوجوان کو حبس بے جا میں رکھا، 26مارچ کو محمدحمیدتھانہ سٹی ڈسکہ اپنے بیٹے کا پتہ کرنے آیا، تو پولیس اہلکاروں نے بتایا، کہ تمہارا بیٹا دوران تفتیش مر گیا ہے، اس کی نعش سول ہسپتال سیالکوٹ میں پڑی ہوئی ہے، اس نے سول ہسپتال سیالکوٹ جاکردیکھا، توا سکے بیٹے کی نعش پڑی ہوئی تھی، جس کو ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ اکرم شہباز، تفتیشی افسر وارث، عرفان چیمہ ، رانا ممتاز ہیڈ کانسٹیبل ، بابر عزیز اور ایک نامعلوم نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا، تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کے باپ کی مدعیت میں ایس ایچ او اکرم شہباز، تفتیشی افسر وارث، عرفان چیمہ ، ممتاز ہیڈ کانسٹیبل ، بابر عزیز اور ایک نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،