کچہ بڈ کھوسہ میں کھوسہ گینگ کے ٹھکانے تباہ ،کمین گاہیں مسمار
کچہ بڈ کھوسہ میں کھوسہ گینگ کے ٹھکانے تباہ ،کمین گاہیں مسمار
شکارپور (مرید باجوہ )پولیس کی دوسرے روز بھی کچہ میں گرینڈ آپریشنل کارروائیوں میں تیزی،دوسرے روز بھی کچہ میں جاری گرینڈ آپریشن کی نگرانی آپریشن کمانڈر ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کر رہے ہیں، تھانہ لکھی غلام شاہ کی حدود میں شکارپور پولیس کے دستوں کی پیش قدمی اور ڈاکوؤں کی کمین گاہوں میں شامل ہیں. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں ،- پولیس کے جوانوں نے شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچہ بڈ کھوسہ میں کھوسہ گینگ کے ٹھکانے تباہ کر کے ان کی کمین گاہیں مسمار کر دی ہیں. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں ،آپریشن کی اب تک اطلاعات کے مطابق 04 مشتبہ افراد کو زیرِ حراست جن کی تفتیش کی جارہی ہے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں ، پولیس کے تازہ دم دستوں، جدید اسلحہ، بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی اور ایڈوانس انفارمیشن کی مدد حاصل ہے. ایس ایس پی شکارپور ، فرار ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لئے ناکہ بندی کردی گئی اور سرچ آپریشن جاری ہے. ایس ایس پی شکارپور ، پوليس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، جرائم پیشہ عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر کچہ میں مقامی آبادی کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے تک آپریشن جاری رہے گا. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں ۔ترجمان: ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور