کرائمز
دوستو ں کے ساتھ جانے والا نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق
لاہور( آئی این پی) دوستوں کے ساتھ جانے والے باغبانپورہ کا رہائشی پراسرارطورپرجاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اشفاق دوستوں کے ہمراہ رکشہ پر قصور گیا ، لاش رائیونڈ سے برآمد ہوئی ہے ۔متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ دوست اشفاق کی موت کے ذمہ دار ہیں ، مقتول کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی ،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔