کرائمز
جعلی مشروبات بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپہ ،862 لیٹر غیر میعاری مشروبات تلف
اوکاڑہ(ناظم خان بلوچ) اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی مشروبات بنانے والی منی فیکٹری پکڑ لی۔862 لیٹر غیر میعاری مشروبات تلف کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عبدالعظیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ بصیرپور کے علاقے میں ایک مشروبات بنانے والی منی فیکٹری میں انسپیکشن کے دوران جعلی مشروبات بنانے والا میٹریل۔مختلف فلیور۔پکڑ لیا فیکٹری میں مشہور برانڈ کی لیبلنگ پائی گئیں۔فیکٹری مالکان بغیر فوڈ لائسینس کے مضر صحت جعلی مشروبات بنانےکے مرتکب پائے گئے۔جعلی مشروبات مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کئے جاتے تھے۔فوڈ اتھارٹی نے 862 لیٹر جعلی مشروبات قبضے میں لے کر تلف کر دیا ۔فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا#