اوکاڑہ 16 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی ، مقدمہ درج ، ملزم گرفتار
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ 16 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی ۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے 30منٹ کے اندر جنسی جرائم کے مرتکب ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کے گاوں موضع اکبر کی رہائشی 16سالہ (م) بی بی گاوں کی دوکان سے سودا سلف خریدنے گئی ایف ائی ار میں الزام لگایا گیا ہے کہ دو خواتین ورغلا پھسلا کر رفع حاجت کرنے کے بہانے اپنے ساتھ فصل مکئی میں لے گئیں فصل مکئی میں پہلے سے موجود ملزمان شاھد ۔علی اکبر۔اور نعیم موجود تھے۔شاھد ملزم نے فصل مکئی میں (م) کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔لڑکی کے شور مچانے پر دیہاتی اور لڑکی کی ماں اگئی جنہیں دیکھتے ہی ملزمان فرار ہو گئے پولیس تھانہ گوگیرہ نے لڑکی کی ماں زہراں کی درخواست پر 5 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 384/24درج کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملزم شاھد کو لڑکی سے جنسی جرم کرنے میں دوسرے ملزمان نے سہولت کاری دی پولیس نے مرکزی ملزم کو مقدمہ درج ہونے کے ادھے گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں#