ڈسکہ انتظامیہ کی ملی بھگت، جعلی و مضر صحت مشروبات اور جوسز کی سر عام فروخت جاری
ڈسکہ (عشرت انصاری) موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی ڈسکہ و گردو نواح میں جعلی و مضر صحت مشروبات اور جوسز کی سر عام فروخت جاری ،مضر صحت مشروب کے استعمال سے معصوم بچے گلے و پیٹ کے مختلف موذی امراض میں مبتلاانتظامیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ موسم کی تبدیلی اور سورج کے تیور دیکھانے سے جہاںگرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پانی اور مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہو گیاشہریوں اور خاص طور پر بچوں نے مشروبات،برف کی گولوں ،قلفیوں کے استعمال میں اضافہ کر دیا وہیں پرمافیا نے مختلف برانڈز کی کمپنیوں کے ملتے جلتے ناموں سے منسوب مضر صحت اور جعلی مشروبات ،جوسز فروخت کر نے شروع کر دیئے جن میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے جن کے استعمال سے بچے گلے پیٹ کے مختلف موذی امراض میںمبتلا ہو نے لگے انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے دوکانداروں، ریڑھی بانوں نے ناقص و غیر معیاری دو نمبر جوسز،آئس کریم،مشروبات،قلفیاں اور برف کے گولے فروخت کرنے شروع کر رکھے ہیں۔ڈسکہ کے شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ اور نواح میں جعلی و مضر صحت مشروبات کی سرعام فروخت جاری ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائی تا کہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہیں۔