علاقائی خبریں

اوکاڑہ کی ابادی مراد بلاک رہائشی بنیادی سہولتوں سے محروم، مسیحا کے منتظر

اوکاڑہ کی ابادی مراد بلاک رہائشی بنیادی سہولتوں سے محروم، مسیحا کے منتظر

اوکاڑہ( عبدالوحید انصاری سے ) اوکاڑہ کی ابادی مراد بلاک رہائشی بنیادی سہولتوں سے محروم۔سیوریج کا نظام درہم برہم۔جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ رہائشیوں کی بےبسی کی تصویر بنے ہوے ہیں رہائشی موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ضلعی انتظامیہ کی متعدد بار توجہ دلانا بے سود ہو کر رہ گیا رہائشیوں کا شدید احتجاج وزیر اعلی پنجاب سے مدد مانگ لی۔رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ شہر کی گنجان ابادی مراد بلاک کےہزاروں رہائشی بنیادی سہولتوں سے محروم ہو کر تعفن زدہ ماحول میں زندگی گزارنے میں مجبور ہوچکے ہیں۔ہزاروں کی ابادی والے مراد بلاک میں انے جانے کے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ پڑے کھڈوں نے رہائشیوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے گندہ پانی ابادی کے چار سو پھیلا ہوا ہے جس سےاٹھنے والا تعفن رہائیشیوں کو موزی امراض میں مبتلا کر رہا ہے مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے۔ بلکہ ابادی میں پھیلا گندہ پانی قیمتی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار ضلعی انتظامیہ کی توجہ اپنی مشکلات کی طرف مبزول کرائی جاتی رہی ہے مگر کوئی تدارک نہ کیا گیا ہے رہائشیوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مد کی اپیل کی ہے تاکہ مراد بلاک کے رہائشیوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button