کرائمز
ناقص کارکردگی پر تھانہ سنبل کے ایس ایچ او کو معطل کردیاگیا
ناقص کارکردگی پر تھانہ سنبل کے ایس ایچ او کو معطل کردیاگیا
تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کی
اسلام آباد / پی ایس بھارہ کہو (کرائم رپورٹر)ناقص کارکردگی پر تھانہ سنبل کے ایس ایچ او کو معطل کردیا،تھانہ بھارہ کہو کے ایس ایچ او کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تین دن کی مہلت،پبلک سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہونی چاہئے،وہی ہماری ٹیم کا حصہ ہوگا جو کارکردگی دکھائے گا،ایس ایچ او شہریوں کو 27/7 مہیا ہونا چاہئے،کسی بھی وقت کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے،ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو مکمل کٹ کے ساتھ بھیجا جائے،آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ سید شہزاد ندیم بخاری