علاقائی خبریں

بھاگوکی اور بدھوکی میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس کا باقاعدہ افتتاح

چھانگا مانگا (ذوالفقار علی ڈوگر)ایڈوئیم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام بھاگوکی اور بدھوکی میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں معززینِ علاقہ، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی تفصیلات کے مطابق ایڈوئیم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ،حاجی رانا نیاز احمد اور رانا رابیل نیاز کی خصوصی کاوش سے چھانگا مانگا کے نواحی علاقوں بھاگوکی اور بدھوکی میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر دیا گیا ان علاقوں کا زیر زمین پانی زہر آلود ہو گیا تھا اس پانی کے استعمال سے شہری جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے اکثر شہری دور دراز سے پانی بھر کر لاتے ہوئے حادثات کا شکار بھی ہوئے جسکے پیش نظر ایڈوئیم فاؤنڈیشن نے ان علاقوں میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوا کر عوام کو میٹھے پانی جیسی انمول نعمت فراہم کی ہے جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے عوامی سماجی حلقوں ، معززین علاقہ اور اہل دیہہ نےاس فلاحی تنظیم کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ ایڈوئیم فاؤنڈیشن کو چلانے والے نیک دل انسان اسی طرح انسانیت کی خدمت کرنے میں پیش پیش رہیں گے مجبور، مظلوم اور بے سہارا لوگوں کی دعائیں سمیٹتے رہیں گے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button