کرائمز

ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے بھر پورسکیورٹی فراہم کی گئی،بلال صدیق کمیانہ

ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے بھر پورسکیورٹی فراہم کی گئی،بلال صدیق کمیانہ

لاہور پولیس ضمنی انتخابات 2024ء کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لئے پوری طرح الرٹ رہی
24ایس پیز،45ایس ڈی پی اوز سمیت17ہزار سے زائد پولیس آفیشلز نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے

لاہور(بیورورپورٹ )لاہور پولیس ضمنی انتخابات 2024ء کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لئے پوری طرح الرٹ رہی۔ لاہور پولیس کے24ایس پیز،45ایس ڈی پی اوز، 168 انسپکٹرز،ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنزسمیت17ہزار سے زائد پولیس آفیشلزنے الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ ویمن پولنگ سٹیشنوں اورخواتین ووٹرز کی سکیورٹی کیلئے لیڈی پولیس کانسٹیبلان نے بھی ڈیوٹی انجام دی۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر195پکٹس قائم کئے گئے تھے اور پولنگ سٹیشنز سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔اس کے ساتھ ساتھ انتخابی عمل کے دوران قیام ِ امن کو یقینی بنانے کیلئے ووٹرحضرات کو تین درجاتی سکیورٹی حصار سے کلیئرنس کے بعد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔ جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس اور ریزرو فورس کے جوان الرٹ رہے۔ترجمان نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور کی جانب سے سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کرحالات پر مسلسل نظر رکھنے اور پولنگ اسٹیشنز پر تعینات پولیس افسران وا ہلکاروں کو ووٹرز سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے ضمنی انتخابات کے پر امن اورمحفوظ انعقاد کیلئے بھر پورسکیورٹی فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروایا گیا۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ لاہورپولیس اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ر ہی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دوران کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولنگ کے دوران شہر بھر میں ایلیٹ، ڈولفن اور پی آر یو کی ٹیموں نے موثر پٹرولنگ کرتی رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرزنے الیکشن ڈے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button